• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینٹل پاور پروجیکٹ کے جنرل منیجر پرویز اشرف کیخلاف سلطانی گواہ بننے کو تیار

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) راجہ پرویز اشرف کے گرد شکنجہ مزید سخت ہوگیا، رینٹل پاور پروجیکٹ کا جنرل منیجر ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا۔ رانا امجد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف سلطانی گواہ بننے پر تیار ہوگیا، نیب نے بھی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشر ف کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا، نیب نے رانا امجد کو گواہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی استدعا کر دی، درخواست میں کہا گیا کہ رانا امجد کو ملزمان کی فہرست سے نکال کر گواہوں میں شامل کیا جائے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی درخواست منظور کرلی۔
تازہ ترین