• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات بدھ 12 دسمبر کو اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔ صدارتی امیدوار کے طور پر فیصل صالح حیات گروپ کے انوار الحق قریشی اور ملک عامر ڈوگر، ظاہر شاہ، سردار نوید حیدر گروپ کے سید اشفاق حسین شاہ اور ظاہر شاہ گروپ کے سید اشفاق حسین شاہ امیدوار ہیں۔

نائب صدور کے لئے چار امیدوار ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر، میر محمد جان مری، سردار نوید حیدر خان اور سید ظاہر شاہ باہم مقابل ہیں جن میں سے تین امیدوار منتخب ہوں گے جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے گیارہ امیدوار آمیدوار اور ویمن ریپریزینٹیٹو کیلئے آٹھ خواتین امیداور ہیں۔ بطاہر ملک عامر ڈوگر، ظاہر شاہ، سردار نوید حیدر کی پوزیشن ہونے والے الیکشن میں مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ فیصل صالح حیات انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہیں یا فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کو اس پر اثر انداز ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سید فیصل صالح حیات نے سپریم کورٹ سے پاکستان فٹبال کو بین الاقوامی معطلی سے بچانے کیلئے اپیل بھی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال بڑی پیچیدہ اور نقصان دہ ہے، فیفا نے مارچ 2020 میں الیکشن کے لئے روڈ میپ اور مینڈیٹ دیا تھا۔

اس ضمن میں آئینی تقاضے پورے کرنے کے لئے کام بھی جاری ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدارتی امیدوار سید اشفاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ایف ایف کے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں فیڈریشن کے معاملات میں ٹرانسپر یسنی لانا، گراس روٹ لیول پر فٹبال کو تحریک کی صورت میں ملک بھر میں پھیلانا اور فٹبال کو سیاست سے پاک کرکے حقیقی لوگوں کو آگے بڑھنے کا موقع دینا انکی پہلی ترجیح ہوگا، ملک محمد عامر ڈوگر اور ظاہر شاہ کا اتحاد پاکستان کے فٹبال کو بچائے اور اس پر چھائے ہوئے 15سالہ جمود کو توڑنے کا باعث بنے گا جس سے نہ صرف ملک میں فٹبال کے کھیل کو فرغ ملے گا بلکہ انٹر نیشنل لیول پر بھی پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔

تازہ ترین