راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آئی جی پولیس پنجاب کے حکم پرپولیس لائنزراولپنڈی میں تین میسوں کوایک میس میں ضم کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب امجدجاویدسلیمی کے حکم پرراولپنڈی پولیس لائنزمیں قائم ضلعی پولیس ،ایلیٹ فورس اوررینج ریزروکے الگ الگ میسوں کوختم کرکے ایک مشترکہ میس بنادیا گیا ہے ۔اس سے قبل تینوں میسوں میں الگ الگ کھاناپکایاجاتاتھا اورالگ الگ انتظامیہ تھی ۔لیکن اب ان سب کوضم کردیاگیاہے آئی جی نے میس میں تیارہونے والے کھانے کامعیاربھی بہتربنانے کی ہدایت کی ہے۔