• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیصر امین کی رہائی درخواست، ڈی جی نیب لاہور کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں گرفتار قیصر امین بٹ کی رہائی کی درخواست پر ڈی جی نیب لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےقیصر امین بٹ کی جیل سے رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نےمؤقف اپنایاکہ وعدہ معاف گواہ بن کر بیان ریکارڈکراتے ہوئے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کا تمام احوال بیان کردیا، چیئرمین نیب نے بھی معافی دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب قانون کےمطابق چیئرمین نیب کی معافی کے بعد درخواست گزار کو رہا جاسکتا ہے، وہ ہرقسم کی ضمانت دینے کو بھی تیار ہیں، کہیں فرار نہیں ہوں گے، استدعا ہے کہ جیل سے رہائی کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین