• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ملتان کاریزرویشن سسٹم جدیدخطوط پراستوار کرنے کافیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ ملتان نے ریزرویشن سسٹم کوجدیدخطوط پراستوارکرنے کافیصلہ کیاہے ،جس کے تحت مسافرقطارمیں کھڑے ہو کر ریزرویشن کروانے کے بجائےخودکارمشین سے ٹوکن لے کر اپنے متعلقہ کائونٹرپرریزرویشن کروانے کی آوازآنے پر رابطہ کرسکیں گے، ڈی ایس ریلوے ملتانامیرمحمددائودپوتا کا کہنا ہےکہ موجودہ ریزرویشن سسٹم بزرگوں اورخواتین مسافروں کے لئے تکلیف دہ ہے رش کی صورت میں انہیں دیرتک طویل قطارمیں کھڑاہوناپڑتاہے،مجوزہ نئےسسٹم کے بعدمسافروں کواس تکلیف سےنجات مل جائےگی ۔

تازہ ترین