• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارکھان اور فورٹ منرو میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع بارکھان اور فورٹ منرو کے علاقوں میں گزشتہ رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اس زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان اور فورٹ منرو کے علاقے میں بدھ کی شب 11بجکر 41منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4اعشاریہ 8ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز فورٹ منرو سے 15کلومیٹر شمال مغرب میں ہے جبکہ زیر زمین اس زلزلے کی گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔

زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، تاہم زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تازہ ترین