• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم کا پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کا دورہ، پاک بحریہ کے کلیدی کردار کو خراج تحسین

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن بنیانِ مرصوص میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ٹائپ 054-اے کلاس ڈسٹرائر پی این ایس تیمور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو پاکستان نیوی کی اسٹریٹیجک حکمت عملی، آپریشنل سرگرمیوں اور جاری آپریشن کے دوران نمایاں کردار پر بریفنگ دی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان نیوی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور مادر وطن کے دفاع سے وابستگی کو سراہا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پاک بحریہ کی آپریشنل مہارت اور دشمن کی بحری جارحیت کے خلاف مؤثر دفاعی ردعمل کو سراہا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے کہا قوم کی جانب سے تحسین کا اظہار، مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اعادہ ہے۔ وزیر اعظم نے سمندری راستوں کی حفاظت اور تجارت کا تسلسل یقینی بنانے پر پاک بحریہ کے کردار کو خراجِ تحسین کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے مکمل بحری خود مختاری کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی اور پاک بحریہ کی تاریخ میں فیصلہ کن آپریشنز کی شاندار روایت کا حوالہ دیا۔

قومی خبریں سے مزید