کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے سٹی کورٹ میں نوتعمیر شدہ عمارت میں نئی لائبریری اور نئے بارروم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس محمدعلی مظہر، سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر محمد عاقل بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس نے افتتاح کے بعد نئی لائبریری اور بارروم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وکلا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔