قصور میں درخت سے لڑکا لڑکی کی لٹکی لاشوں کا پوسٹمارٹم مکمل ہوگیا جس کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ، دونوں کے جسم پر تشدد کے نشان نہیں ملے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں کی موت سانس بند ہونے کے باعث ہوئی ، پولیس کی ابتدائی تفتیش میں شواہد کے مطابق معاملہ خودکشی لگتا ہے اور اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہونگے ۔
نوجوان حسنین اور آمنہ نامی لڑکی کی نماز جنازہ بھی اچھرہ میں ادا کی گئی، دونوں کی لاشیں قصور بائی پاس کے قریب سڑک کنارے درخت سے لٹکتی ہوئی ملی تھیں ۔
لڑکے کی جیب میں شناختی کارڈ ملنے سے اس کی شناخت ہوئی تھی جس کے بعد لڑکی کا بھی پتہ چل گیا۔