• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید چپڑاسی ہیں اورفیصلے چپڑا سیوں سے پوچھ کرنہیں ہوتے،رانا ثناء

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، نیوز ایجنسیاں ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء نے کہا ہے کہ شیخ رشید چپڑا سی ہیں اور فیصلے چپڑا سیوں سے پوچھ کر نہیں کئے جاتے، جو کروں اور لوٹوں کا اہم امور پر بولنا قومی المیہ ہے،پی اے سی کی چیئر مین شپ شہباز شریف کو دینے پر وزیر ریلوے شیخ رشید کی کڑی تنقید کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ ٗپاکستان کے عوام جلد ہی جو کروں کا محاسبہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے کہا ہےکہ شیخ رشید عمرا ن خان کا چپڑاسی اور راولپنڈی کا شیطان ہے ،جوکر، لوٹے ، جعلساز اور الیکشن چور ملک کو نقصان پہنچا رہے،عوام جلد ہی ان کا محاسبہ کریں گے۔ہفتہ کو مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جس طرح یو ٹرن کا معنی عمران خان ہے، ویسے ہی مفاد پرستی اور ابن الوقتی کا دوسرا نام شیخ رشید ہے۔ جمہوریت پر جھاڑو پھیرنے کا شوقین یہ کردار صرف اپنے گناہوں سے وفا کرسکتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ حکومت کے نام پر جو کروں اور چھوکروں کا سرکس جاری ہے۔ شیخ رشید جیسے لوگوں کی وجہ سے ملک میں انتشار اور افراتفری کا عالم ہے ۔یہی عناصر ہیں جن کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کو خطرہ رہتا ہے۔
تازہ ترین