راولپنڈی (جنگ نیوز) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں یونیورسٹی ریسرچ فورم کے زیراہتمام پہلے ریزیڈنڈ ریسرچ فورم کا انعقاد ہوا جس میں ہولی فیملی‘ بینظیر بھٹو اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کام کرنیوالے پوسٹ گریجویٹ ٹرینرز نے سو سے زائد ریسرچ پیپرز پیش کئے۔ فورم میں پانچ سو سے زائد ڈاکٹرز اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی جنرل عمران مجید‘ وائس چانسلر نیشنل میڈیکل یونیورسٹی سائنسز تھے جبکہ پروفیسر مصدق خان سابق پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج گیسٹ آف آنر تھے۔ پروفیسر محمد عمر نے افتتاحی تقریب میں ریسرچ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ فرسٹ اور سیکنڈ آنے والے پیپرز کو کیش پرائز سے نوازا جائیگا۔