• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں خاتون سمیت سیاحوں پرہوٹل ایجنٹس کا تشدد ، وزیر اعلیٰ بزدار کا نوٹس، انچارج چوکی اور محررمعطل

مری ( آئی این پی، مانیٹرنگ سیل ) مری میں سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ہوٹل ایجنٹس نے سیاحوں پر تشدد کیا، برفباری دیکھنے کے لئے آنے والی فیملی سے جی پی او چوک کے قریب خواتین پر آوازے کسے اور مار پیٹ کی گئی ۔واقعہ اتوار کی شام ساڑھے 6 بجے پیش آیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔پولیس کے مطابق خاتون سے بدتمیزی کرنے والے ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں سیاحوں پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ فیملی کو ہر صورت انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی اور متاثرہ فیملی سے تعاون نہ کرنے پر انچارج چوکی بازار اور محرر کو معطل کر دیا۔ 
تازہ ترین