وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نےکہا ہے کہ سگریٹ پرعائد گناہ ٹیکس دراصل غنڈہ ٹیکس ہے۔
ایک بیان میں سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مرغیاں پالنے اور فیاض الحسن چوہان کو کٹے پالنے کامشورہ دیا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ یہاں سگریٹ پینا گناہ اور چندہ چوری کرنا گناہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ خان سے منی ٹریل لی جائے بڑے راز فاش ہوں گے،بنیادی سوال یہ ہے کہ عمران خان کی بہن کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟