ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان امیرداؤد پوتا نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ مظفر گڑھ سٹیشن کا دورہ کیا،دورہ کا مقصد ملتان کے صنعت کاروں اور کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کرناہے تا کہ وہ اپنے درآمدی اور برآمدی اشیا کے لئےروڈ کے بجائے ریل کا ذریعہ استعمال کریں،اس حوالے سے ریلوے ملتان کی جانب سےایک تجویز ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے عہدے داروں کی دی جائے گی ،جس کے مطابق ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ جو اپنا درآمدی سامان کراچی سے بذریعہ سٹرک ملتان منگواتا ہے اس کو ریل کےسستے ذریعے منگوایا جائے اس کے لئے ریلوے ملتان مظفرگڑھ سٹیشن پر ان کو مطلوبہ تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی،جہاں سے وہ بذریعہ کنٹیزز ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ لے جاسکیں گے،اسی طرح ملتان ڈرائی پورٹ سے کراچی پورٹ بھیجی جانے والی اشیاء بھی مظفرگڑھ سے کم کرایہ کے ساتھ بذریعہ ریل بھیجی جاسکیں گی،ڈی ایس ریلوے نے مظفرگڑھ سٹیشن پر متعلقہ سائٹ کا معائنہ بھی کیا ،ڈپٹی ڈی ایس اطہر ریاض،ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن افسر طاہر مسعود مروت،ڈی سی او نبیلہ اسلم،اور ڈویژنل انجینئرشعیب احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔