• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: قانونی تقاضے پورے نہ کرنیوالی متعدد لیبارٹریاں سیل

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلی کی خصوصی ہدایات اور صوبائی وزیر صحت کے احکامات کی روشنی میں پرائیویٹ ریگولیٹری ایکٹ 2004 کو موثر انداز میں نافذالعمل کرنے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثانیہ صافی اور اے ڈی سی نصیب اللہ کاکڑ نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ شہر میں قائم مختلف لیبارٹریز کا معائنہ کیا۔مذکور ایکٹ کے تحت قائم کی جانے والی اتھارٹی کے اہلکاران کی مدد سے لیبارٹریوں کی انسپکشن کے دوران متعدد لیبارٹریوں کو قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر سیل کردیا گیا۔سیل کی جانے والی لیباٹریز میں نیشنل لیب اور الٹراساؤنڈ جناح روڈ ،دی بلوچستان لیب جنا ح روڈ اورآغا خان اسپتال فارمیسی امداد چوک شامل ہیں۔دریں اثناء ضلعی ا نتظامیہ و دیگر پر مشتمل معائنہ ٹیم نے تین ڈینٹل کلینکس کا بھی معائنہ کیا اور سلیم میڈیکل کمپلیکس میں قائم ڈینٹل کلینک کے ڈینٹل سرجن کو وارننگ جاری کی گئی کہ کلینک میں غیر معیاری اور غیر سٹیرلا ئیزڈ آلا ت کااستعمال فوری طور پر ترک کیا جائے ۔
تازہ ترین