حیدرآباد،کراچی ( بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں) وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے حد میں رہ کرنہیں کھایابلکہ پوراملک کھاگئے ‘انہوںنے جو کیا ان کوڈاکو والی سزا ہوگی جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ زرداری اپنے بارے میں بتائیں انہیں کون لایا؟سابق صدرکنفیوژن کا شکار ہیں‘شیخ رشید کہتے ہیں بلاول بھٹو اپنے والد بھی بھینٹ چڑھنے لگاہے ‘30 مارچ کو معلوم ہوجائے گا کون اناڑی کون کھلاڑی ہے‘زرداری حالات دیکھ کر سندھ میں نکلے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے پیرکو پی این ایس سی کادورہ کیا اور لائبریری کاافتتاح کیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ میں زرداری کوکہتا ہوں تم مغرور ہو‘چورڈاکوقاتل کی کوئی عزت نہیں ہوتی، آصف زرداری بچ نہیں سکتے، پتہ نہیں کس کس کے نام پر جعلی اکائونٹ کھولے گئے ، سوچ رہا ہوں بلاول ہائوس میں اپنا شناختی کارڈ پھینک دوں۔