• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری ، نواز ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ، رانا ثناء

کراچی(جنگ نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں چاہتی ہیں کہ جمہوریت چلتی رہے،پی ٹی آئی کے لوگ خوداپنی حماقت کی وجہ سے حکومت کو چلنے نہیں دینا چاہتے۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آپس کی بات ‘‘میں اپنے خیالات کا اظہار کیا پروگرام میں پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان، تحریک انصاف کے عثمان ڈاراور مسلم لیگ نون کے احسن اقبال بھی شامل گفتگو رہے۔پلوشہ خان کا کہنا تھاکہ ملک کو ایک پارٹی سسٹم کی طرف دھکیلا جارہا ہے ، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جتنے بھی سنگین الزامات ہیں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ پر اُس کو دیکھیں تو اندازہ ہوجائے گااور پنجاب کی جو لیڈر شپ ہے رانا ثنا اللہ کے حصے میں آئے گی اور اندر سے وہ خوش ہیں۔ عثمان ڈار کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی پیشن گوئیاں تو سب ہی کرتے ہیں منظور وسان ، رانا ثنا اللہ سب ہی کرتے رہے ہیں اور پھر ان کے مقدمات کی تاریخیں آنے والی ہیں ۔ پلوشہ خان کا مزید کہنا ہے کہ اس حکومت کو عادت نہیں ہے کہ اپوزیشن کچھ بولے جب کوئی کچھ بولتا ہے تو حکومت کی طرف سے کرپشن کا شور کا گردوغبار اٹھا دیا جاتا ہے یہاں انصاف کا دوہرا نظام چل رہا ہے ایک طرف علیمہ خان ہیں دوسری طرف آپ کسی اور کی ہمشیرہ کو پکڑ کر اندر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں حکمران کی بہن کا معاملہ آتا ہے نا وہاں کوئی منی ٹریل ہے نہ کوئی جے آئی ٹی ہے اس نظام کے خلاف کھڑے ہونے کا ہم نے اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
تازہ ترین