بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے شہر چمن میں دھماکا ہوا ہے۔
چمن کے علاقے بوغرہ روڈ چوک پر دھماکے کے نتیجے میں ایک قبائلی رہنما سمیت دو افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے قبائلی رہنما کا نام بہاول خان اچکزئی معلوم ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک دکان کے فٹ پاتھ کے نیچے رکھا گیا تھا، دھماکے سے قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
دھماکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور قانون نافذ کرنے والے ادارں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔
دھماکے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔