• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میٹرو پروجیکٹ میں 11ارب روپے کی بے قاعدگیاں

  اسلام آباد (رپورٹ:اشرف ملخم) ملتان میٹرو پروجیکٹ کی آڈٹ انکوائری میں 11ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا۔ تحریک انصاف حکومت کی درخواست پر تیار آڈٹ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف کی پنجاب حکومت کے دور میں ملتان میٹرو پرو جیکٹ 28ارب 38کروڑ روپخے کی لاگت سے تیار ہوا۔ مناسب تخمینوں کی صورت میں 30فیصد کم لاگت سے بھی تیار ہوسکتا تھا۔منصوبے کے ایک سابق افسر نے بتایا کہ اصولاً منصوبے پر اعترا ضا ت کے بعد ہی وضاحت آتی ہے تاہم ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔ آڈٹ رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ابتدائی جائزوں اور اندازوں کا اہتمام نہیں کیا گیا کہ ماحولیات پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے جو پی سی ون میں مہیا ہونے کے باوجود انوائرمینٹل پاکستان پروٹیکشن ایکٹ 1997کی دفعہ12کے تحت ضرورت ہے۔ رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ اندرونی کنٹرول کے نظام پر موثر عملدرآمد کا بھمی فقدا رہا۔ کنسٹرکشن اور ورکس کے حوالے سے سمجھوتے کی شقوں سے انحراف ہوا، مالی بدانتظامی ہوئی۔
تازہ ترین