چمن (نمائندہ جنگ)چمن میں ممتاز قبائلی رہنما کو بم سے اڑانے کی کوشش، شدید زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق قبائلی رہنماء حاجی بہاول خان اچکزئی بدھ کی صبح حسب معمول بوغرہ روڈ پر واقع اپنی دکان کے سامنے تھڑے پر بیٹھے تھے جہاں دوسرے لوگ بھی ان کے ساتھ موجود تھے کہ دھماکہ ہوا،دھماکہ خیز مواد تھڑے کے نیچے نالی میں نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے قبائلی رہنماء حاجی بہاول خان عشیزئی اور دو دیگر بزرگ شہری ولی جان ولد واداد اور عبدالباقی ولد سلطان علی زخمی ہوگئے ۔