کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔ پنجاب کے بعض وسطی اور جنوبی علاقوں میں دھند پڑی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5،بارکھان3،دالبندین منفی3،گوادر9،قلات منفی4،خضدار 3، لسبیلہ8، نوکنڈی5، سبی 6، تربت 7، ژوب صفر،اور زیارت میں منفی6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی ۔ پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں اور پشاور میںمیں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔