• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائی کورٹ : تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کے حق میں رٹ جمع

Latest News
پشاور…اسلامک لائرز فورم نے پشاور ہائی کورٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کے حق میں رٹ جمع کرادی۔

پشاور ہائی کورٹ میں اسلامک لائرز فورم کی جانب سے جمع کرائی گئی رٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں بین الاقوامی سطح پر ہونے والی کمی کے مطابق قیمتیں مقرر کرے۔

رٹ میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو فائدہ نہ دینا آئین کے مطابق عوام کا استحصال ہے ۔
تازہ ترین