لاہور......وزیرا علیٰ پنجاب کے بیٹے ایم این اے حمزہ شہباز اپنی والدہ کو لینے کے لئے گاڑیوں کا قافلہ لے کر ائرپورٹ کے اندر چلے گئے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن کی اجازت سے ہی گاڑیاں ائرپورٹ کے اندر داخل ہوئی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ علاج کے بعد پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچیں تو حمزہ شہباز ان کو لینے کیلئے گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ایم این اے گاڑی لے کر ایئرپورٹ کے اندر داخل نہیں ہوسکتا،ایئرپورٹ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن کی اجازت سے ہی حمزہ شہباز گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوئے۔