• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود اچکزئی اور دیگرکا رضا محمد رضا کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی ، سینئر ڈپٹی چیئرمین مختیار خان یوسفزئی ،ڈپٹی چیئرمین حاجی فضل قادر شیرانی ، مرکزی سیکرٹری مالیات ڈاکٹر کلیم اللہ، مرکزی ایگزیکٹو کے اراکان سینٹر عثمان خان کاکڑ ، نواب ایاز جوگیزئی، عبدالرئوف خان ، عبدالرحیم زیارتوال ، سردار مصطفی خان ترین ، خورشید کاکا جی ، عبید اللہ جان بابت ، صابرین خان چغرزئی ، صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز سید عبدالقادر آغا ایڈووکیٹ ، محمد عیسیٰ روشان ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، یوسف خان کاکڑ ، ایم پی اے نصراللہ خان زیرے ، عبدالمجید خان اچکزئی ، خوشحال خان کاسی ، علائوالدین کولکوال اور سید شراف آغا نے پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینٹر رضا محمد رضا کے بڑے بھائی شیر علی مندوخیل کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اورپسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء کرنے کیلئے دعا کی ہے ۔ مرحوم شیر علی مندوخیل کی فاتحہ خوانی ریڈیو سٹیشن محلہ ژوب میں جاری ہے جس میں مختلف سیاسی ، سماجی رہنمائوں ، کارکنوں ، آفیسروں ، وکلاء اور پارٹی کے مختلف اضلاع کے وفود اور نمائندوں نے فاتحہ خوانی میں شرکت کی اورتعزیت کا اظہارکیا۔
تازہ ترین