متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ عوام کا مینڈیٹ چراکر جعلی حکومت بنائی گئی ہے، اس حکومت کو ہم نہیں مانتے انھیں پتا چل جانا چاہیے کہ عوام کے احساسات کیا ہیں۔
متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) کے تحت مظفرگڑھ میں جلسے کا انعقاد کیا گیاجس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نےکہا کہ انہوں نے نظریاتی شناخت ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے،عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نظریاتی شناخت ختم نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکمراں عوامی مینڈیٹ چراسکتے ہیں مگرانسانی ہجوم کا راستہ نہیں روک سکتے۔