لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے صوبے میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور چودھری نثار کے درمیان ملاقات ایون وزیراعلیٰ میں ہوئی جس میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کو گاڑیاں، ضروری آلات اور تعاون فراہم کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لاہور اور راولپنڈی میں میٹروبس اسٹیشنزتک آنےجانے کیلئےفیڈر روٹس پرنئی بسیں چلائی جائیں گی ۔
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ کاکہناتھاکہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کےباعث قومی معیشت میں بہتری آئی ہے۔