ملتان( سٹاف رپورٹر) بے نظیر بھٹو کی برسی کے پروگرام کے حوالے سے پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نسیم لابر، رائو ساجد علی، اے ڈی بلوچ، چوہدری یاسین، ریاض رضا، راضیہ رفیق، خواجہ عمران، خان نواز سوترک، ساجد بلوچ، نذر محیی الدین بھٹہ، حاجی خلیل راں، وحیدالحسن بھٹہ جانباز، حاجی امین ساجد، حاجی مظہر نواز، ملک افتخار، ملک طارق کھوکھر، رئوف لودھی، نورین قیصر، رمضان کمبوہ، طارق شاد، ملک ندیم اختر عرفان شیروانی، مطلوب بخاری، شبیر علوی نے کہا کہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہو گی جس میں شرکت کیلئے ملتان سے 25 دسمبر کو ریلوے سٹیشن ملتان سے قافلہ گڑھی خدا بخش روانہ ہوگا۔ پیپلزپارٹی شعبہ ونگ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتا ن میں برسی کے سلسلے میںتقریب ہوئی ،جس کی میزبانیشعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر راضیہ رفیق نےکی۔ تقریب کے اختتام پر شہید بے نظیر بھٹو کے لئے کینڈل جلائی گئی اور ان کے ایصال ثواب کے دعاکی گئی۔ شہید بےنظیربھٹو فاؤنڈیشن کے چیئرمین سلیم شہزاد نے اپنی رہائشگاہ پر شہید جمہوریت کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔آخر میں فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی ۔تقریب میں شیخ محمود، حقنواز بھٹی،محمد یونس مبشر بلوچ، فرحان چشتی و دیگر شریک تھے۔