• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کی محنت کی وجہ سے تعلیمی بورڈ ملتان پنجاب بھر کے بورڈز میں نمایاں ہے،کستورا جی شاد

ملتان ( پ ر) تعلیمی بورڈ ملاتن کی نومنتخب ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اعزاز میں انٹر برانچ نے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ چیئرمین بورڈ کستورا جی نے کہا کہ آپ لوگ ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور آپ کی دن رات محنت ک یوجہ سے ملتان بورڈ پنجاب کے تمام بورڈز میں ہر لحاظ سے نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک نثار احمد نے کہا کہ ہم تمام ملازمین کی عزت و نفس اور وقار کا دفاع کریں گے ۔ تقریب میں کنٹرولر امتحان ظفر اقبال ‘ اسسٹنٹ کنٹرولر انٹر برانچ محمد الیاس صدیقی ‘ شیخ عمران حسین ‘ محمد یونس صدیقی ‘ کنور احمد نعیم‘ مجاہد حسین بلوچ ‘ مہر محمد اکبر ‘ محمد الیاس نوناری‘ ملک محمد رمضان ‘ عباس قریشی ‘ سلیم فاروق ‘ محمد گلفام اور دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین