• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا سب سے لمبے پیر والے نوجوان کا نام گنیز بک میں شامل


قانون کے لمبے ہاتھوں کے بارے میں تو آپ نے اکثر سنا ہو گا تاہم اب ذراوینزویلا کے 20سالہ اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس کے لمبے پیروں کی دھوم پوری دنیا میں مچی ہوئی ہے ۔

جیسن اورلینڈو روڈرگیوز نے اپنے لمبے لمبے پیروں کی وجہ سے گینز ریکارڈ بک میں بھی جگہ بنا لی ہے ،جس کے دائیں پیر کی لمبائی 15.79انچ ہے جبکہ اس کا بایاں پائوں 15.79انچ لمبا ہے۔

جیسن نے دنیا کے سب سے لمبے انسان ترکی کے سلطان کوسین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وہ اپنے پیروں پر 59سائز کے جوتے چڑھاتے ہیں جبکہ سلطان کوسین 59سائز کے جوتے پہنتے ہیں۔ جیسن اورلینڈو کا قد بھی چھوٹا نہیں اور اس وقت ان کا قد 7فٹ  2.68انچ ہے۔

تازہ ترین