• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پل 132تا ملتان، دنیا پور روڈ تک سپیڈو بس سروس کا افتتاح

ملتان،ٹھٹھہ صادق آباد (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار)صوبائی وزیر ماحولیات وتوانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ حکومت عوام کی بہتری اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے،سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،سپیڈو بس سروس دیہی علاقوں کی عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے،میٹرو بس منصوبوں کو کامیاب بناکر منافع بخش بنائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان تا پل 132دنیا پور روڈ سپیڈو بس سروس کے افتتاح کے موقع پر حسینہ چوک پر خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ سابقہ کرپٹ حکمرانوں نے قوم کا پیسہ لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں مگر ہم عوام کا پیسہ عوام پر لگائیں گے،پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس زین حسین قریشی نے کہا کہ غیر منافع بخش منصوبوں کو منافع بخش بناکر اس کا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کا مشن ہے،ملتان تا پل 132سپیڈو بس سروس سے علاقے کی عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا،دیہی علاقوں میں سپیڈو بس سروس کے آغاز کر مقصد دیہاتی آبادیوں کو معیاری سفری سہولیات پہنچانااور عوامی زندگیوں کاروباری میں بہتر ی لانا ہے،ٹھٹھہ صادق آباد تک سپیڈو بس سروس کا اجراء جلد کردیا جائے گا۔
تازہ ترین