• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے دوسرے استقبالیے کی تقریب میں بالی ووڈ کی اس وقت کی سب سے مقبول جوڑی دیپ ویر نے دیوانہ وار  رقص کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔

کامیڈی کنگ کپل شرما اورگینی چھاتراتھ کے دوسرے استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد کی گئی جس میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔


استقبالیے کی تقریب میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے رقص کرکے تقریب کا مزہ دوبالا کردیا، دونوں کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا ر وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے انڈین ٹیلیوژن پر ’کامیڈی نائٹز ود کپل‘ اور ’دا کپل شرما شو‘ کے ذریعہ دنیا بھر میں اپنے مداحوں کے دل میں اترنے والے کپل شرما نے 12 دسمبر کو اپنی دوست گینی سے شادی کی۔


تازہ ترین