• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں دھند سے حادثات، 19 افراد زخمی

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کی وجہ سے حدنگاہ کم رہی، جس کے نتیجے میں ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں 19سے زائد افراد زخمی ہوگئے، گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔

ملک میں کہیں دھند اور کہیں خون جما دینے والی سردی برقرار ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ہر منظر کو دھند لادیا ہے۔

کوٹ ادو میں شدید دھند کے باعث وین اور ٹرک میں ٹکر سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔

بہاولپور، احمدپور شرقیہ روڈ پر 3گاڑیوں کی آپس میں ٹکر سے 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

وہاڑی میں دھند کی وجہ سے پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3افراد زخمی ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں اسکردو، شگر، کھرمنگ، گانچھے، استور، دیامر، ہنزہ سمیت آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔

بلوچستان کے بیشتر شہروں میں بھی موسم شدید سرد ہونے کے ساتھ شدید خشک ہے، سندھ کے بیشتر شہروں میں بھی سردی برقرار ہے۔

تازہ ترین