کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ سٹی‘ شاہی کاریز پائند خان روڈ محی الدین آغا شابو ‘ عالمو شالدرہ پشتون آباد پشتون باغ خروٹ آباد سریاب موسیٰ کالونی خلجی کالونی ودگردونواح کے علاقوں میں گیس پریشر میں مسلسل کمی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مصائب کاسامنا ہے ایک طرف بجلی اورگیس نہ ہونے سے امور خانہ داری میں خواتین کومشکلات کاسامنا ہے تودوسری جانب بھاری بھرکم بلز نے صارفین کو ذہنی اذیت میں مبتلا کررکھاہے انہوںنے کہاکہ شہریوں کے احتجاج کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیاجارہاہے عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیاہے متعلقہ حکام کی یقین دہانیوں کے باوجود کوئٹہ کے عوام بجلی اور گیس کی سہولت سے محروم ہیں انہوںنے وزیراعلیٰ اورمتعلقہ حکام سے مطالبہ کیاکہ شہرمیں بجلی اور گیس کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔