• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں کھیلی جانے والے لیژرخواتین کپ کے افتتاحی میچ میں پوپو ایف سی نے ینگ رائزنگ اسٹارکو 7-0 سے ہرادیاجبکہ چارکول ایف سی اور سمرف ایف سی کے درمیان میچ 2، 2 سے برابر رہا۔

لیژر لیگ کے زیر اہتمام لیژرخواتین کپ اسلام آباد کے سیکٹرG-10 میں عمار خان شہید گرائونڈ میں کھیلا جارہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں سی ایل ایف سی، سی ایل ایف سی یوتھ، چارکول ایف سی، سمرف ایف سی، ینگ رائزنگ سٹار، بلیک سٹارایف سی، کامسیٹس ایف سی اور پوپو ایف سی حصہ لے رہی ہیں۔

افتتاحی میچ میں پوپو ایف سی نے ینگ رائزنگ سٹارکو 7-0 سے زیر کیاجبکہ چارکول ایف سی اورسمرف ایف سی کے درمیان مقابلہ دو، دو گول سے برابر رہا۔

تیسرے میچ میں کامسیٹس ایف سی نے بلیک اسٹارایف سی کو 3-1 سے اور چوتھے میچ میں سی ایل ایف سی نے سی ایل ایف سی یوتھ کو 4-2 سے ہرایا۔

سول سوسائٹی کی جانب سے لیژر لیگ کے کھیل کے میدان میں کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔

لیژر لیگ کے صدر شاہزیب ٹرنک والا کا کہنا تھا کہ خواتین کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ، لیژر لیگ کا مقصد ملک بھر میں فٹبال کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں لیژر لیگ نے گلگت کے شہر ہنزہ میں گوجال کپ کا انعقاد کیا تھا جس میں 100لڑکیوں نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین