اس سے پہلے کہ ہم اُن پانچ ہیروئنز کا ذکرکریں، جنہیں سلمان خان نے بالی ووڈ میں متعارف کروایا ، ایک اور پر ی چہرہ سلمان خان کی دریا دل طبیعت کا حقدار ٹھہرا ہے۔ یہ چہرہ کوئی اور نہیں بلکہ اپنے زمانے کی معروف ہیروئن نوتن کی پوتی پرا نوتن ہیں۔سلو بھائی نےاداکار منیش بہل کی بیٹی پرانوتن کو متعارف کراتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا،’’ 'یہ لو! ظہیرو کی ہیروئن مل گئی۔ سواگت (استقبال) کرو پرانوتن بہل کا۔ مجھے نوتن کی پوتی اور مونیا (یعنی منیش بہل) کی بیٹی کو بڑے سکرین پر پیش کرکے فخر محسوس ہو رہا ہے‘‘۔ سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں جتنے نئے چہروں کو متعارف کرایا ہے، اتنا شاید کسی دوسرے نے نہیں کروایا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ان پر یہ الزام بھی لگ سکتا ہے کہ وہ بالی وڈ میں اقربا پروری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ سلمان خان صرف لڑکیوں کوہی متعارف نہیں کرواتے بلکہ کئی ہیروز کو بھی اپنی فلموں میں چانس دے چکے ہیں۔ اپنے بینر تلے بنائی جانے والی نئی فلم کے لیے سلمان خان نے اپنے بچپن کے دوست کے بیٹے ظہیر اقبال (عرف ظہیرو) کو رواں سال کے اوائل میں متعارف کرایا تھا اور انھیں متعارف کراتے ہوئے جہاں ان کی تصویر پوسٹ کی تھی وہاں ان کے والد اقبال کی بھی تصویر پوسٹ کی تھی۔ سلمان خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اداکار اور فلم ساز راکیش روشن کے بیٹے رہتک روشن، فلم ساز بونی کپور کے بیٹے اور انیل کپور کے بھتیجے ارجن کپور اور پلکت سمراٹ کے علاوہ وہ قطرینہ کیف کے مینٹور(استاد) ہے۔ انھیں فلم انڈسٹری میں بہت سے لوگوں کا گاڈ فادر بتایا جاتاہے، جس کا وہ خود انکار کرتے ہیں۔ انھوں نے ایک بار کہا تھا کہ انھیں بھی کسی نے بریک دیا تھا، اس لیے اب وہ بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔ سلمان خان کی جانب سے متعارف اور مشہورکرائے گئے پانچ چہرے کچھ یوں ہیں۔
کترینہ کیف
کترینہ کیف کا جنم ہانگ کانگ میں ہوا۔ برطانیہ میں پلنے بڑھنے کے بعد انڈیا آنے والی قطرینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں ہوتا ہے۔ کترینہ کیف14برس کی تھی جب اس نے ماڈلنگ شروع کی۔ 2003ء میں اس نےاپنے کریئر کا آغاز گرچہ '’بوم‘ جیسی فلاپ فلم سے کیا تھا لیکن سلمان خان نے 2005ء میں اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’’میں نے پیار کیوں کیا‘‘ میں کترینہ کو چانس دیا اور اس فلم کی کامیابی سے اسے فلم انڈسٹری میں صحیح معنی میںپذیرائی ملی۔ اس کے بعد اس نے نمستےلندن، 'ویلکم اور 'سنگھ از کنگ، زندگی نا ملے گی دوبارہ، جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی۔
سوناکشی سنہا
معروف بھارتی اداکار شتروگھن سنہا اور پونم کی صاحب زادی، سوناکشی نے اپنے فلمی سفر کا آغاز بطور پوشاک ساز کیا۔ بطور اداکار پہلی بار وہ سلمان خان کی کام یاب ترین ایکشن-ڈراما فلم دبنگ (2010ء) میں جلوہ گر ہوئیں، جس میں اپنے کردار پر اُنہیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ سے نوازا گیا۔ سوناکشی کو پلک جھپکتےہی سپر اسٹار بننے میں سلمان نے ان کی مدد کی ، جس کے بعد وہ کئی کامیاب فلموں میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں، جس میں دبنگ2، سن آف سردار اور اکیرا شامل ہیں۔
زرین خان
زرین خان بھی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جن کو سلمان خان نے متعارف کروایا تھا،ان کی پہلی فلم ’ویر‘ کی کامیابی کے بعد ان کو ایک گانے پر سلمان خان کے ساتھ ڈانس کرنے کے لئے بھی منتخب کیاگیا۔ زرین خان بالی ووڈ میں اپنا لوہا منوانہیں پائیں۔ ان کی نئی فلم ' 1921ء ریلیز ہوئی تو سلمان خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے زرین خان کو یہ پیغام دیا،’’ تم فلم میں خوبصورت نظرآرہی ہو لیکن فلم کا ٹریلر بہت خوفناک ہے‘‘۔اس ہارر فلم میں زرین خان ایک بدروح سے باتیں کرتی دکھائی دیں اور وہ زندگی و موت سے جنگ میں مصروف ہوتی ہیں۔
ازابیل کیف
کترینہ کیف کی بین الاقوامی شہرت کے بعد سلمان خان نے ان کی بہن ازابیل کیف کو بھی متعارف کروایا کیونکہ کترینہ کیف کئی عرصے سے سلمان سے اپنی بہن ازابیل کیف کو فلم نگری میں متعارف کرانے کی درخواست کر رہی تھیں، جس پر سلومیاں نے حامی بھر لی تھی ۔ سلمان خان نے ازابیل کیف کو اپنی پروڈکشن کے بجائے ’ٹی سیریز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم میں سورج پنچولی کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے تجویز کیا ہے، جس پر پرڈیوسرز نے بھی حامی بھرلی ہے۔
ڈیزی شاہ
ڈیزی شاہ تین سال تک گنیش آرچیا کی اسسٹنٹ کوریوگرافر رہیں، تاہم سلمان خان کی نظر پڑنے کے بعد ان کو بالی ووڈ کی فلم ’جے ہو‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا۔لیکن ان یہ فلم مایوس کن رہی اور باکس آفس پر بھرپور اثر انداز نہیں ہو پائی۔ڈیزی شاہ ریس تھری اور ہیٹ اسٹوری تھری میں بھی کام کرچکی ہیں۔