• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کوPAC چیئرمین بنانے کیخلاف سپر یم کورٹ جا سکتا ہوں،شیخ رشید

لاہور (نیوزایجنسیاں)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپر یم کورٹ نے رائل پام کے حوالے سے تاریخی فیصلہ دیا ، ریلوے سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کریں گے، پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہا ہوں۔ 23 مارچ سے پہلے دو ٹرینیں شروع کر رہے ہیں۔پاک فوج کی 50 بوگیاں کھڑی ہیں، باجوہ صاحب سے چلانے کی اجازت لوں گا،ریلوے کے مزدوروں کو ایک اسکیل اپ گریڈ کروں گا۔جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپر یم کورٹ نے رائل پام کے حوالے سے تاریخی فیصلہ دیا، ریلوے ملازمین اور عوام چیف جسٹس کے مشکور ہیں، ریلوے سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کریں گے، ریلوے کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی اور نہ کوئی ہائوسنگ اسکیم بن سکتی ہے، چیف جسٹس نے وہ کام کیا جو دس برسوں سے اٹکا تھا۔انہوں نے کہا کہ رحمان بابا ایکسپریس بہت کامیاب ہوئی ہے، تمام ٹرینوں میں توقع سے زیادہ مسافر سفر کر رہے ہیں، جو ٹریک اکھاڑیں گے اسے دوسری جگہ بچھائیں گے، دو اے سی اور دو اکانومی ٹرینیں چلائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے مزدوروں کو ایک اسکیل اپ گریڈ کروں گا، ایم ایل ون میرا خواب تھا۔کراچی سے پشاور تک نیا ٹریک لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ریلوے کی زمین سے ہٹائے گئے افراد کو آباد کرے۔
تازہ ترین