• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی اب تک بینظیر بھٹو کے قتل پر خاموش ہے، حافظ ادریس

ابرمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے پیپلز پارٹی ہر سال بے نظیر بھٹو کی وفات پر جلسہ کرتی ہے مگر دن دھاڑے ان کے قتل پر خاموش ہے اور کوئی قانونی کارروائی کرنے کے لئے تیار نہیں، آصف زرداری پانچ سال صدر رہے انہوں مقدمہ تک درج نہیں کرایا، وہ کہا کرتے تھے کہ قاتل اتنے دور نہیں ہیں مگر ابھی تک کوئی گرفتار نہیں ہوا،کارکنوں کی طرف سے قیادت سے مطالبہ نہیںکیا جاتا کہ قتل کا مقدمہ درج اور تحقیقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹوکے نام پر اب صرف سیاست ہورہی ہے، کہا جاتا ہے کہ بے نظیربھٹو نے جمہوریت کی خاطر قربانی دی ہے مگر پارٹی پر زرداری اور بیٹے نے قبضہ کر رکھا ہے ،ان کے سامنے بڑے بڑے لیڈر بے بس ہیں، آصف زرداری بے نظیر بھٹو کی وصیت کے سہارے پارٹی پر قابض ہوگئے ہیں اور جمہوریت کہیں نظر نہیں آتی۔ حافظ ادریس نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف بھی کرپشن ،منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات شروع ہوگئی ہے، اس پر چیخ و پکار ہو رہی ہے، احتساب عدالت اور ججوں کو کسی بھی دبائو میں نہیں آنا چاہئے، ان ظالموں نے ملک اور قوم کو تباہ و برباد کیا ہے، نواز شریف کی طرح آصف زرداری کی بھی مکمل تلاشی لی جائے جس نے ملک کو لوٹا ہے انہیں جیلوں میں بند کیا جائے ملک کو کرپٹ عناصر سے پاک کیا جائے، زرداری کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہ ہوں۔
تازہ ترین