لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ناشائستہ اور بدزبانی کا کلچر سیاست کو بدبودار بنا رہا ہے ۔ الیکشن کمیشن اگر انتخابات سے قبل آئین کے آرٹیکل 62/63پر عمل کرتا تو قوم کو ایک صاف ستھری اور کلین قیادت ملتی،احتساب کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہئے ۔افراد نہیں پاکستان اہم ہے ۔سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے اندر سے کرپٹ اور بدیانت لوگوں کو نکال کر خود ہی عدالتوں کے حوالے کردیں ۔الیکشن کمیشن اگر انتخابات سے قبل آئین کے آرٹیکل 62/63پر عمل کرتا تو قوم کو ایک صاف ستھری اور کلین قیادت ملتی۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔