• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک کی کون سی سڑک قائد اعظم سے منسوب؟

نیویارک کی معروف سڑک کونی آئی لینڈ ایونیو کو بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کونی آئی لینڈ ایونیو کو محمدعلی جناح وے کا نام دیا گیا ہے۔

نیویارک سٹی کونسل میں قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے اس سڑک کو منسوب کرنے کی قرار داد اکثریتی ووٹ سے منظور کر لی گئی۔

نیویارک سٹی کونسل میں قرار داد رکن جومین ولیمز نےپیش کی تھی، پاکستانیوں کی اس علاقے میں اکثریت ہونے کی وجہ سے نیویارک کے کونی آئی لینڈ کو لٹل پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔

محمدعلی جناح وے کی افتتاحی تقریب جنوری میں متوقع ہے۔

تازہ ترین