• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر پرویز کی تقرری کیس، شیخ رشید اور ڈی جی لیگل ریلوے میں تلخ کلامی

لاہور(نیوز ایجنسی)سپریم کورٹ میں ریلوے کے ڈی جی لیگل طاہر پرویز کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کو ڈی جی لیگل کے کیس کا فیصلہ ایک ہفتے میں سنانے کا حکم دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کمرہ عدالت میں ڈی جی لیگل اور وزیر ریلوے کے درمیان نوک جھونک ہوئی ہے۔ڈی جی لیگل طاہر پرویز نے شیخ رشید پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ خوش ہیں؟جس پر شیخ رشید نے چیف جسٹس سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھ لیں چیف صاحب آپ کے سامنے مجھ پر طنز کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ طاہر پرویز کو وزیرکی عزت کرنی چاہئیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ میرے عزیز کےد وست ہیں مگر میں قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ شیخ رشید صاحب پنشن ، کوارٹر اور نوکریوں کی شکایت کو ہمدردیوں کی بنیاد پر دیکھیں۔طاہر پرویز نے کہا کہ میری برطرفی کیلئے قواعد و ضوابط کو مدِ نظر نہیں رکھا گیا۔چیف جسٹس نے کہا میں جانتا ہوں آپکی تعیناتی کیسے اور کہاں ہوئی۔ طاہر پرویز نے کہا کل میرے متعلق جو گفتگو ہوئی اندازہ ہو گیا تھا کہ کیا سلوک ہونا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ طاہر پرویز کو ڈی جی لیگل ریلوے سے ہٹانے کا عدالت عالیہ نے حکم امتناع دیا ہوا ہے۔
تازہ ترین