• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ویسٹ مینجمنٹ افسروں کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ایک ماہ کا وقت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نجیب اسلم نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نئے آفیسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ایک ماہ کا وقت دے دیا ۔ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نجیب اسلم نے گزشتہ روز صفائی چیک کرنے کیلئے شہر کا دورہ کیا اور صفائی چیک کی۔ بعدازاں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےافسروں کے اجلا س کی صدارت کی ۔ اجلاس کے بعد انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان شکایات کے ازالہ میں تیسرے نمبر پر ہے ، شکایات کے ازالہ کیلئے ویب بیس مانیٹرنگ کی جارہی ہے، سالڈ ویسٹ انتظامیہ کو شکایات کے ازالہ کیلئے 24گھنٹے دیئے گئے ہیں۔ دریں اثناء منیجر آپریشن ویسٹ مینجمنٹ دائود مکی نے پرانا شجاع آباد روڈ کا دورہ کیا،اور بعض مقامات پر کوڑے کی چھوٹی چھوٹی ڈھیریوں کی موجودگی پر منیجر آپریشن نے موقع پر موجود سنیٹری سپروائزراورعملہ صفائی کی سرزنش کی اورموقع پر بھاری مشینری کو طلب کر کے خصوصی صفائی کروائی ۔
تازہ ترین