• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا کھیل ختم ہوچکا، وہ جو مرضی کرلیں،قوم اب بے وقوف نہیں بنے گی ۔

میڈیا سے گفتگو میں علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ خود ہمارے پاس آرہے ہیں اور موجودہ سندھ حکومت سے جان چھڑانے کی درخواست کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ آصف زرداری کے لئے جلسے کر رہے ہیں،وہی پی ٹی آئی سے کہہ رہے ہیں کہ ہماری پی پی حکومت سے جان چھڑائیں۔

علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری پر سارے کیسز نواز شریف کے زمانے میں بنے ہیں، خوشی ہے کہ ادارے آزادی سے کام کر رہے ہیں،آصف زرداری صاحب، گیم اوور۔

انہوں نے استفسار کیا کہ آصف زرداری کے مالشی کے اکائونٹ بھی 8 ارب روپے سے زائد کی رقم تھی وہ کہاں سے آئی؟

تازہ ترین
تازہ ترین