قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 8 اعشاریہ 5 فیصد کردی گئی ۔
قوی بچت اسکیموں کے سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 1اعشاریہ 5فیصد بڑھائی گئی ہے جو پہلے 7 اعشاریہ 0 فیصد تھی ۔
بہبود پنشن اور شہداء فیملی سرٹیفیکٹس پرمنافع کی شرح 2 اعشاریہ 14 فیصد بڑھا کر 14 اعشاریہ 28 فیصد کر دی گئی ہے۔
قوی بچت اسکیموں کے اسپشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا منافع 1اعشاریہ 57 فیصد بڑھ کر 11 اعشاریہ 57 فیصد ہوگیا۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع2 اعشاریہ 28 فیصد بڑھا کر12 فیصد کردیا گیا جبکہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ کا منافع 2 اعشاریہ44 فیصد بڑھاکر 12 اعشاریہ 47 فیصدکردیا گیا ہے۔