• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ملتان ڈویژن کو 6ماہ میں 35کروڑ 42لاکھ کی ریکارڈآمدنی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن کو گزشتہ 6ماہ (جولائی تا دسمبر)میں فریٹ کی مد میں 35کروڑ 42لاکھ30ہزار روپے کی آمدنی حاصل ہوئی بتایا گیا ہے کہ ریلوے ہیڈ کوارٹر نے ملتان ڈویژن کوڈیزل،کنکریٹ سیلپر،سیمنٹ،دیگرااشیاءکی دیگر شہروں کوترسیل کی مد میں مالی سال19۔2018ء کے ابتدائی 6ماہ کے دوران 24 کروڑ ایک لاکھ 26 ہزار آمدنی کا ٹارگٹ دیا تھا ،تاہم اس عرصہ کے دوران ملتان ڈویژن کی جانب سے 12ہزار9سو2ویگنیں لوڈ کرکے روانہ کی گئیںجس سےاسے35کروڑ 42لاکھ30ہزار روپے کی آمدنی حاصل ہوئی جو کہ دیئے گئے ٹارگٹ سے11کروڑ 41 لاکھ 40 ہزار زائد ہے۔دریں اثناء ڈی ایس ریلوے ملتان امیرداؤد پوتا نے ٹارگٹ سے زائد آمدنی حاصل کرنے پر ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن افسر طاہر مسعود مروت اور ان کی ٹیم کو سراہا۔
تازہ ترین