• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا‘چیمہ

کوئٹہ (خ ن) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی صدارت میں ہوا۔جس میں ایف سی بلوچستان ، لیویز ، ڈپٹی کمشنرکوئٹہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی پراجیکٹ، ڈائریکٹر کوئٹہ سیف سٹی، پی ٹی سی ایل واسا، سی اینڈ ڈبلیو، میونسپل کارپوریشن کوئٹہ اور کیسکو کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں پراجیکٹ کے حوالے سے درپیش مشکلات، اہم امور اور حائل رکاوٹوں کا جائزہ اور ان کے بروقت حل کیلئے متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ اس پروجیکٹ کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمہ جات اور ممبران آپس میں تعاون کو یقینی بنائیں گے اور پراجیکٹ سے متعلق کسی بھی مسئلے میں غیر ضروری خط و کتابت میں وقت ضائع کئے بغیر آپس میں رابطے کو یقینی بنائیں گے۔ مزید براں عبدلرزاق چیمہ نے تمام متعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان کو درخواست کی کہ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیش کے انجینئرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹرکوئٹہ سیف سٹی کی تمام ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ پروجیکٹ کو بغیر کسی رکاوٹ کے مقررہ وقت سے پہلے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اس نوعیت کے اعلیٰ سطحی اجلاس کاضرورت پڑنے پر وقتاً فوقتاً انعقاد کیا جائے تاکہ یہ اہم پروجیکٹ کسی تعطل کا شکار نہ ہو۔
تازہ ترین