• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین معاشرے کی تشکیل نو میں کلیدی کردار کی حامل ہیں،طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)قائد تحریک منہاج القرآن و سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کی تشکیل نو میں کلیدی کردار کی حامل ہیں۔ترقی کے مطلوبہ اہداف کیلئے خواتین کی تعلیم پر توجہ دی جائے ۔خواتین کو تعلیم و تربیت کی فراہمی کے بغیرامن و ترقی کا کوئی ہدف پورا نہیں ہو سکتا۔آج کے دور کی اخلاقی گراوٹ کی بڑی وجہ خواتین کو دینی،دنیاوی تعلیم و تربیت سے محروم رکھنا ہے۔منہاج القرآن کے اصلاحی،تربیتی پروگرامز میں خواتین کی تعلیم و تربیت کو مرکزیت حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز ،مرکزی عہدیداران عائشہ مبشر،سدرہ کرامت ،حاجرہ بی بی،صائمہ نور سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قرآن لرننگ کورس میں حصہ لینے والی ملک بھر سے آئی ہوئی پی ایچ ڈی،ایم فل اور ایم اے کی طالبات بھی موجود تھیں ۔
تازہ ترین