• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین پاکستان کو 8 فیصد شرح سود پر 2 ارب ڈالر قرض دے گا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا ۔اسلام آباد میں حکومتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اصولی طور پر اس بات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ پاکستان کو ایک امدادی پیکج دیا جائے لیکن دو چیزوں پر تبادلہ خیال ہو رہا تھا کہ اس کا حجم کیا ہو گا اور اسے پاکستان کو فراہم کرنے کا کیا طریقہ کار ہو گا‘یہ قرضہ کمرشل ہوگا جس پر 8فیصد شرح سود اداکرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے دوارب ڈالر قرضہ دینے کافیصلہ کیا ہے‘ یہ بات ایک برطانوی جریدے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتائی ہے، رپورٹ کے مطابق چین پاکستان کو کسی صورت بھی مالی بحران کا شکار نہیں ہو نے دینا چاہتا اوراسی لئے ایک دیرینہ دوست کی حیثیت سے اس نے پاکستان کی مالی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گو کہ اس بارے میں چین کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا تاہم اسلام آباد میں حکومتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چین سے دو ارب ڈالر کے قرضے کیلئے مذاکرات جاری ہیں اور یہ قرضہ کمرشل ہوگا جس پر پاکستان کو آٹھ فیصد شرح سود ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین