• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر عوام کا نوکر اور پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے، شاہد خاقان

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر عوام کا نوکر اور پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے بلانے پر جانا پڑے گا، حکومت نااہل ہے یا انہیں پتہ نہیں ہے کہ پارلیمنٹ کیا ہوتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ وفاقی وزیر کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شمولیت کے بارے میں بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کی قابلیت اور منفی رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو اجلاس میں بلایا ہی نہیں گیا، فیصل واوڈا پہلے پی اے سی کا قاعدہ و قانون پڑھ لیں، سیکرٹری کو کمیٹی نے بلایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جیو کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ نیب نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا لیکن میں نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ ہر طرح کی انکوائری کے لئے حاضر ہوں۔ نیب کے ریمانڈ کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرویژ ن 90دن کی ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر شخص کو 90دن کے ریمانڈ پر رکھیں گے دوسری بات یہ ہے کہ مقصد کیا ہے ریمانڈ کا اگر آپ نے تفتیش کرنی ہے تو ویسے بھی کی جاسکتی ہے۔ شہباز شریف نے خود کہا ہے مجھ سے کوئی پوچھنے والی بات ہی نہیں تھی اور پوچھا بھی کچھ نہیں گیا ادھر اُدھر کی باتیں کی گئی ہیں۔ نیب کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اس نے حکومت کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔نیب کو آواز دبانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جب کہ حکومت فارورڈ بلاک کی باتیں کر رہی ہے اس کا کیا مقصد ہوتا ہے۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ایک احترام کے ناطے پر چلتی ہے اور جب حکومت پارلیمنٹ سے بھاگے تو مطلب یہی ہوتاہے کہ یا تو وہ نااہل ہے یا انہیں پتہ نہیں ہے کہ پارلیمنٹ کیا ہوتی ہے ۔ کیا مسلم لیگ (ن) زرداری کے اشارے پر تحریک عدم اعتماد لائے گی اس پر شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ یہ پیپلز پارٹی کی اپنے بیانات ہیں اس چیز پر ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ایک شق موجود ضرور ہے کہ عدم اعتماد کیا جاسکتا ہے اور پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک لانا مشکل ہے کیونکہ حکومت کے پاس وسائل زیادہ ہوتے ہیں عدم اعتماد کرتی ہے عوام جب عوام کے اندر حکومت غیر مقبول ہوجائے جو کہ ہوتے جارہے ہیں تو یہ خود ہی عدم اعتماد کا شکار ہوجائے گی۔

تازہ ترین