• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس کھوسہ چیف جسٹس مقرر، 18 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) صدر مملکت، ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج،جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کو نیا چیفجسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے ، وہ 18 جنوری کو اپنے نئے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے،وفاقی وزارت قانون و انصاف نے بدھ کے روز جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجویشن اور ماسٹرز کی، کیمبرج یونیورسٹی لندن سے ایل ایل ایم کرنے کے بعد ہانرایبل سوسائٹی آف لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کی، انہیں فروری 2010 میں سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا تھا اور دسمبر 2016 سے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تعینات ہو گئے، 18 جنوری سے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔

تازہ ترین