ملتان......مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم حکومت بنا نہیں سکتے، لیکن کسی کی حکومت گرانے پر آجائیں تو اس کے ووٹرز بھی اس کو بچا نہیں سکتے ۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ عورت پر تشدد کا راستہ روکنے کے لئے تو حکومت کے ساتھ ہیں لیکن جو قانون پاس کیا گیا وہ قرآن اور ہمارے معاشرے سے متصادم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگروزیراعلیٰ کی بیوی ان کے ساتھ یہ حشر کرے تو کیا وہ اپنے گھر جاسکیں گے؟
فضل الرحمان نے زور دے کر کہا کمائی کی ذمہ داری عورت پر نہیں مرد پر ہے اور جب مرد کمائے گا تو پھر گھر کے اختیارات بھی اس کے پاس ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں تھوڑے ووٹ ملتے ہیں اور وہ حکومت بنا نہیں سکتے لیکن جس کی حکومت گرانے پر آجائیں تو ووٹرز بھی بچا نہیں سکتے۔